سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1508

جب کوئی شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہو اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الرَّبِيعِ هُوَ ابْنُ صَبِيحٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ رَأَيْتُ الْحَسَنَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ وَقَالَ الْحَسَنُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ يَتَجَوَّزُ فِيهِمَا قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ بِهِ

حضرت حسن بصری کے بارے میں منقول ہے کہ وہ امام کے خطبہ دینے کے دوران دو رکعت ادا کیا کرتے تھے۔ حضرت حسن بصری روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ دو مختصر رکعت ادا کرلے امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں میں بھی اس حدیث کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں