خطبہ کے دوران کلام کرنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ أَصَلَّيْتَ قَالَ لَا قَالَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ بِهِ
حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے آپ نے دریافت کیا کیا تم نے نماز ادا کی ہے اس نے جواب دیا نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم دو رکعت ادا کرلو۔ امام محمد دارمی فرماتے ہیں میں اس حدیث کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔