آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو لازم نہ ہونے کا بیان
راوی: حفص بن عمر , ہمام , قتادہ , یحیی بن یعمر , ابن عباس
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْتَهَشَ مِنْ کَتِفٍ ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
حفص بن عمر، ہمام، قتادہ، یحیی بن یعمر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دست کے گوشت میں سے دانتوں سے نوچ کر کچھ کھایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور نیا وضو نہیں کیا