آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو لازم ہونے کا بیان
راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , ابوبکر بن حفص , اغر , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ حَفْصٍ عَنْ الْأَغَرِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوُضُوئُ مِمَّا أَنْضَجَتْ النَّارُ
مسدد، یحیی، شعبہ، ابوبکر بن حفص، اغر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس چیز کے کھانے سے وضو لازم ہو جاتا ہے جو آگ پر پکائی گئی ہو۔