مذی کا بیان
راوی: قتیبہ بن سعید , عبیدہ بن حمید , ابن ربیع , حصین , بن قبیصہ , علی
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ الْحَذَّائُ عَنْ الرَّکِينِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنْتُ رَجُلًا مَذَّائً فَجَعَلْتُ أَغْتَسِلُ حَتَّی تَشَقَّقَ ظَهْرِي فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ ذُکِرَ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَفْعَلْ إِذَا رَأَيْتَ الْمَذْيَ فَاغْسِلْ ذَکَرَکَ وَتَوَضَّأْ وُضُوئَکَ لِلصَّلَاةِ فَإِذَا فَضَخْتَ الْمَائَ فَاغْتَسِلْ
قتیبہ بن سعید، عبیدہ بن حمید، ابن ربیع، حصین، بن قبیصہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ مجھے کثرت مذی کی شکایت تھی اور میں (پاکی کی غرض سے) غسل کیا کرتا تھا یہاں تک کہ (سردی کی شدت اور غسل کی کثرت کی بنا پر) میری پشت کی کھال پھٹ گئی میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مذی نکلنے سے غسل مت کرو بلکہ تم جب مذی دیکھو تو ذکر (عضو مخصوص) دھو لو۔ اور وضو کرلو جیسا کہ نماز کے لئے کرتے ہو البتہ جب منی خارج ہو تو غسل کیا کرو۔
Narrated Al-Miqdad ibn al-Aswad:
Ali ibn AbuTalib commanded him to ask the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) what a man should do when he wants to have intercourse with his wife and the prostatic fluid comes out (at this moment). (He said): I am ashamed of consulting him because of the position of his daughter. Al-Miqdad said: I asked the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) about it. He said: When any of you finds, he should wash his private part, and perform ablution as he does for prayer.