غسل دخول سے واجب ہوتا ہے یا انزال سے
راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام , شعبہ , قتادہ , حسن , ابی رافع , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَرَاهِيدِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَشُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَعَدَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ وَأَلْزَقَ الْخِتَانَ بِالْخِتَانِ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ
مسلم بن ابراہیم، ہشام، شعبہ، قتادہ، حسن، ابی رافع، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب مرد عورت کے چار اعضاء (دو رانوں اور فرج کے دو لبوں) کے درمیان بیٹھ جائے اور مرد کا مقام ختنہ عورت کے مقام ختنہ سے مل جائے تو غسل واجب ہو جائے گا ۔