صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 571

طواف میں دویمانی رکنوں کے استلام کے استحباب کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابن نمیر , ابی خالد , نافع

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي خَالِدٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِيَدِهِ ثُمَّ قَبَّلَ يَدَهُ وَقَالَ مَا تَرَکْتُهُ مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، ابی خالد، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے حجر اسود کا اپنے ہاتھ سے استلام کیا پھر انہوں نے اپنے ہاتھ کو بوسہ دیا اور فرمایا کہ میں نے اس کا استلام اور ہاتھ کو بوسہ دینا جس وقت سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا میں نے اس طرح کرنا نہیں چھوڑا۔

Nafi' (Allah be pleased with him) reported: I saw 'lbn 'Umar (Allah be pleased with them) touching the Stone with his hand and then kissing his hand and he said: I have never abandoned it since I saw Allah's Messenger (may peace be upon him) doing it.

یہ حدیث شیئر کریں