سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 238

غسل جنابت کا طریقہ

راوی: عبداللہ بن محمد , زہیر , ابواسحق , سلیمان بن صرد , جبیر بن مطعم

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّهُمْ ذَکَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغُسْلَ مِنْ الْجَنَابَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا أَنَا فَأُفِيضُ عَلَی رَأْسِي ثَلَاثًا وَأَشَارَ بِيَدَيْهِ کِلْتَيْهِمَا

عبداللہ بن محمد، زہیر، ابواسحاق ، سلیمان بن صرد، حضرت جبیر بن مطعم سے رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ صحابہ کرام نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے غسل جنابت کا ذکر کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تو اپنے سر پر تین چلو پانی ڈالتا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ سے چلو بنا کر دکھایا (کہ یوں)

یہ حدیث شیئر کریں