بیت الخلاء داخل ہوتے وقت کیا کہتے؟
راوی: محمد بن حمید , حکم بن بشری بن سلمان , خلاد صفار , حکمر بصری , ابواسحق ابوجحیفہ , علی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا خَلَّادٌ الصَّفَّارُ عَنْ الْحَکَمِ النَّصَرِيِّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتْرُ مَا بَيْنَ الْجِنِّ وَعَوْرَاتِ بَنِي آدَمَ إِذَا دَخَلَ الْکَنِيفَ أَنْ يَقُولَ بِسْمِ اللَّهِ
محمد بن حمید، حکم بن بشری بن سلمان، خلاد صفار، حکمر بصری، ابواسحاق ابوجحیفہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنات اور انسان کی شرمگاہ کے درمیان آڑ اور پردہ یہ ہے کہ (جب کوئی) بیت الخلاء میں داخل ہونے لگے تو کہے بِسْمِ اللَّهِ
It was narrated that ‘Ali said: “The Messenger of Allah p.b.u.h said: ‘The screen between the hun and the nakedness of the sons of Adam is that when a person enters the Kanif he should say: Bismillah (in the Name of Allah).” (Da’if)