صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 583

اونٹ وغیرہ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف اور چھڑی وغیرہ سے حجر اسود کو استلام کرنے کے جواز کے بیان میں

راوی: محمد بن مثنی , سلیمان بن داؤد , معروف بن خربوذ , ابوالطفیل

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا مَعْرُوفُ بْنُ خَرَّبُوذَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يَقُولُا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَيَسْتَلِمُ الرُّکْنَ بِمِحْجَنٍ مَعَهُ وَيُقَبِّلُ الْمِحْجَنَ

محمد بن مثنی، سلیمان بن داود ، معروف بن خربوذ، حضرت ابوالطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک چھڑی تھی جس سے حجر اسود کا استلام کرتے اور پھر اس چھڑی کو بوسہ دیتے۔

Abu Tufail reported: I saw Allah's Messenger (may peace be upon him) circumambulating the House and touching the corner with a stick that he had with him, and then kissing the stick.

یہ حدیث شیئر کریں