صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 599

حضرت ادریس علیہ السلام کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہم نے ادریس (علیہ السلام) کو بلند مرتبہ عنایت کیا عبدان عبداللہ یونس زہری (دوسری سند)

راوی:

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ کَانَ أَبُو ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فُرِجَ سَقْفُ بَيْتِي وَأَنَا بِمَکَّةَ فَنَزَلَ جِبْرِيلُ فَفَرَجَ صَدْرِي ثُمَّ غَسَلَهُ بِمَائِ زَمْزَمَ ثُمَّ جَائَ بِطَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ مُمْتَلِئٍ حِکْمَةً وَإِيمَانًا فَأَفْرَغَهَا فِي صَدْرِي ثُمَّ أَطْبَقَهُ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَعَرَجَ بِي إِلَی السَّمَائِ فَلَمَّا جَائَ إِلَی السَّمَائِ الدُّنْيَا قَالَ جِبْرِيلُ لِخَازِنِ السَّمَائِ افْتَحْ قَالَ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا جِبْرِيلُ قَالَ مَعَکَ أَحَدٌ قَالَ مَعِي مُحَمَّدٌ قَالَ أُرْسِلَ إِلَيْهِ قَالَ نَعَمْ فَافْتَحْ فَلَمَّا عَلَوْنَا السَّمَائَ الدُّنْيَا إِذَا رَجُلٌ عَنْ يَمِينِهِ أَسْوِدَةٌ وَعَنْ يَسَارِهِ أَسْوِدَةٌ فَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَمِينِهِ ضَحِکَ وَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ شِمَالِهِ بَکَی فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالِابْنِ الصَّالِحِ قُلْتُ مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ قَالَ هَذَا آدَمُ وَهَذِهِ الْأَسْوِدَةُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ نَسَمُ بَنِيهِ فَأَهْلُ الْيَمِينِ مِنْهُمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ وَالْأَسْوِدَةُ الَّتِي عَنْ شِمَالِهِ أَهْلُ النَّارِ فَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَمِينِهِ ضَحِکَ وَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ شِمَالِهِ بَکَی ثُمَّ عَرَجَ بِي جِبْرِيلُ حَتَّی أَتَی السَّمَائَ الثَّانِيَةَ فَقَالَ لِخَازِنِهَا افْتَحْ فَقَالَ لَهُ خَازِنُهَا مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُ فَفَتَحَ قَالَ أَنَسٌ فَذَکَرَ أَنَّهُ وَجَدَ فِي السَّمَوَاتِ إِدْرِيسَ وَمُوسَی وَعِيسَی وَإِبْرَاهِيمَ وَلَمْ يُثْبِتْ لِي کَيْفَ مَنَازِلُهُمْ غَيْرَ أَنَّهُ قَدْ ذَکَرَ أَنَّهُ وَجَدَ آدَمَ فِي السَّمَائِ الدُّنْيَا وَإِبْرَاهِيمَ فِي السَّادِسَةِ وَقَالَ أَنَسٌ فَلَمَّا مَرَّ جِبْرِيلُ بِإِدْرِيسَ قَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالْأَخِ الصَّالِحِ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا إِدْرِيسُ ثُمَّ مَرَرْتُ بِمُوسَی فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالْأَخِ الصَّالِحِ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا مُوسَی ثُمَّ مَرَرْتُ بِعِيسَی فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالْأَخِ الصَّالِحِ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ عِيسَی ثُمَّ مَرَرْتُ بِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالِابْنِ الصَّالِحِ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ وَأَخْبَرَنِي ابْنُ حَزْمٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا حَيَّةَ الْأَنْصَارِيَّ کَانَا يَقُولَانِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ عُرِجَ بِي حَتَّی ظَهَرْتُ لِمُسْتَوًی أَسْمَعُ صَرِيفَ الْأَقْلَامِ قَالَ ابْنُ حَزْمٍ وَأَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَرَضَ اللَّهُ عَلَيَّ خَمْسِينَ صَلَاةً فَرَجَعْتُ بِذَلِکَ حَتَّی أَمُرَّ بِمُوسَی فَقَالَ مُوسَی مَا الَّذِي فَرَضَ عَلَی أُمَّتِکَ قُلْتُ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسِينَ صَلَاةً قَالَ فَرَاجِعْ رَبَّکَ فَإِنَّ أُمَّتَکَ لَا تُطِيقُ ذَلِکَ فَرَجَعْتُ فَرَاجَعْتُ رَبِّي فَوَضَعَ شَطْرَهَا فَرَجَعْتُ إِلَی مُوسَی فَقَالَ رَاجِعْ رَبَّکَ فَذَکَرَ مِثْلَهُ فَوَضَعَ شَطْرَهَا فَرَجَعْتُ إِلَی مُوسَی فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ رَاجِعْ رَبَّکَ فَإِنَّ أُمَّتَکَ لَا تُطِيقُ ذَلِکَ فَرَجَعْتُ فَرَاجَعْتُ رَبِّي فَقَالَ هِيَ خَمْسٌ وَهِيَ خَمْسُونَ لَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ فَرَجَعْتُ إِلَی مُوسَی فَقَالَ رَاجِعْ رَبَّکَ فَقُلْتُ قَدْ اسْتَحْيَيْتُ مِنْ رَبِّي ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّی أَتَی بِي السِّدْرَةَ الْمُنْتَهَی فَغَشِيَهَا أَلْوَانٌ لَا أَدْرِي مَا هِيَ ثُمَّ أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا فِيهَا جَنَابِذُ اللُّؤْلُؤِ وَإِذَا تُرَابُهَا الْمِسْکُ

احمد بن صالح عنبسہ یونس ابن شہاب انس حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ (شب معراج میں) میرے مکان کی چھت کھلی اور میں (اس وقت) مکہ میں تھا پس جبرائیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے میرا سینہ چاک کیا پھر اسے آب زمزم سے دھویا پھر سونے کا ایک طشت جو حکمت و ایمان سے بھرا ہوا تھا لائے اور اسے میرے سینے میں انڈیل دیا میرا سینہ سی کر برابر کردیا پھر میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے آسمان کی طرف چڑھا لے گئے جب آسمان دنیا پر پہنچے تو جبرائیل علیہ السلام نے اس آسمان کے داروغہ سے کہا کہ دروازہ کھولئے اس نے پوچھا کون ہے؟ انہوں نے کہا جبرائیل علیہ السلام ہے انہوں نے پوچھا کیا آپ کے ساتھ کوئی اور بھی ہے؟ انہوں نے کہا میرے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اس نے پوچھا کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! دروازہ کھولئے جب ہم آسمان پر چلے گئے تو ایک آدمی دیکھا جس کی داہنی طرف بھی کچھ آدمی تھے اور بائیں طرف بھی جب وہ اپنی داہنی طرف (والوں) کو دیکھتا ہے تو ہنسنے لگتا ہے اور جب بائیں طرف والوں کو دیکھتا ہے تو رونے لگتا ہے اس نے (مجھے دیکھ کر) کہا! اے نبی صالح اور اے پسر صالح مرحبا میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا یہ آدم ہیں اور جو لوگ ان کی داہنی اور بائیں طرف ہیں یہ ان کی اولاد کی روحیں ہیں داہنی طرف والے تو اہل جنت ہیں اور بائیں طرف والے اہل دوزخ تو جب داہنی طرف دیکھتے ہیں تو ہنستے ہیں اور جب بائیں طرف دیکھتے ہیں تو روتے ہیں پھر جبرائیل علیہ السلام مجھے اور اوپر چڑھا لے گئے حتیٰ کہ دوسرے آسمان پر پہنچے پس جبرائیل علیہ السلام علیہ السلام نے اس کے داروغہ سے وہی کہا جو پہلے کہا تھا اس نے دروازہ کھول دیا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ابوذر نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمانوں میں اور ادریس موسیٰ عیسیٰ اور ابراہیم (علیہم السلام) کو دیکھا ابوذر نے ان کے مقامات و مراتب مجھ سے بیان نہیں کئے سوائے اس کے کہ ابوذر نے یہ بیان ضرور کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آدم کو آسمان دنیا اور ابراہیم کو چھٹے آسمان پر دیکھا۔ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب جبرائیل علیہ السلام کا گزر (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمراہی میں) ادریس علیہ السلام کے پاس ہوا تو انہوں نے کہا اے نبی صالح اور اے برادر صالح مرحبا! میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا یہ ادریس ہیں پھر میں موسیٰ کے پاس سے گزرا تو انہوں نے کہا نبی صالح اور برادر صالح مرحبا میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا یہ موسیٰ ہیں پھر میرا گزر عیسیٰ کے پاس ہوا تو انہوں نے کہا نبی صالح اور برادر صالح مرحبا! میں نے پوچھا یہ کون ہے تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا یہ عیسیٰ ہیں پھر ابراہیم کے پاس سے میرا گزر ہوا تو انہوں نے نبی صالح اور پسر صالح مرحبا! میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا یہ ابراہیم ہیں ابن شہاب کہتے ہیں کہ ابن حزم نے بیان کیا ہے کہ ابن عباس و ابوحیہ انصاری کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر مجھے اوپر چڑھایا گیا حتیٰ کہ میں ایک ہموار مقام میں پہنچا جہاں سے قلموں کی کشش کی آواز سن رہا تھا ابن حزم و انس بن مالک نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر اللہ نے میرے اوپر پچاس (وقت کی) نمازیں فرض کی تو میں اس حکم کو لے کر واپس آیا حتیٰ کہ میرا گزر موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے ہوا تو موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کہ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر کیا فرض کیا ہے؟ میں نے کہا پچاس نمازیں موسیٰ علیہ السلام نے کہا آپ اپنے پروردگار سے دوبارہ کہئے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں اتنی طاقت نہیں ہے تو میں واپس گیا اور اپنے پروردگار سے دوبارہ عرض کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کا ایک حصہ معاف فرمایا پھر میں موسیٰ کے پاس واپس آیا تو انہوں نے اپنے پروردگار سے پھر کہئے اور انہوں نے ویسا ہی کیا تو انہوں نے پھر ایک حصہ معاف کردیا میں پھر موسیٰ کے پاس واپس آیا اور میں نے انہیں بتایا تو انہوں نے کہا اپنے پروردگار سے پھر عرض کیجئے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں اس کی طاقت نہیں میں نے واپس آکر پھر پروردگار سے کہا تو اس نے فرمایا کہ یہ پانچ نمازیں (باقی رکھی جاتی ہیں) اور یہ ثواب میں پچاس نمازوں کے برابر ہیں میرے پاس بات نہیں بدلی جاتی پھر میں موسیٰ کے پاس واپس آیا تو انہوں نے کہا اپنے پروردگار سے پھر عرض کیجئے تو میں نے کہا کہ اب تو مجھے اپنے پروردگار سے شرم آتی ہے پھر مجھے جبرائیل علیہ السلام لے کر سدرۃ المنتہیٰ پر پہنچے اس پر کچھ عجیب قسم کے ایسے رنگ نظر آرہے تھے جنہیں میں بیان نہیں کر سکتا پھر مجھے جنت میں داخل کیا گیا تو اس کے سنگریزے موتی تھے اور اس کی مٹی مشک تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں