پتھروں سے استنجا کرنا اور (استنجا میں) گوبر اور ہڈی (استعمال کرنے) سے ممانعت
راوی: محمد بن صباح , سفیان بن عیینہ , ابن عجلان , قعقاع بن حکیم ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِيمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَنَا لَکُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ لِوَلَدِهِ أُعَلِّمُکُمْ إِذَا أَتَيْتُمْ الْغَائِطَ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلَا تَسْتَدْبِرُوهَا وَأَمَرَ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ وَنَهَی عَنْ الرَّوْثِ وَالرِّمَّةِ وَنَهَی أَنْ يَسْتَطِيبَ الرَّجُلُ بِيَمِينِهِ
محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، ابن عجلان، قعقاع بن حکیم ابوصالح، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تمہارے لئے ایسا ہی (شفیق اور مربی) ہوں جیسا باپ اپنے بیٹے کے لئے میں تمہیں از راہ شفقت تمام امور کے متعلق تعلیم دیتا ہوں (مثلاً) جب تم قضاء حاجت کے لئے جاؤ تو قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ مت کرو اور تین پتھر استعمال کرنے کا حکم دیا اور گوبر اور ہڈی استعمال کرنے سے اور دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah p.b.u.h said: ‘I am to you like a father to his son, and I teach you. So when you go to relieve yourselves, do not face the Qiblah or turn your backs towards it.’ He ordered us to use three pebbles, and he forbade us to use dung and bones, and he forbade cleaning oneself with the right hand.” (Hasan)