اللہ تعالیٰ کا فرمان اور اللہ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اپنا دوست بنایا ۔ اور بے شک ابراہیم (علیہ السلام) اللہ کی عبادت کرنے والے تھے۔ اور بے شک ابراہیم (علیہ السلام) نرم دل اور بردبار تھے) کا بیان ابومیسرہ کہتے ہیں کہ اواہ کے معنی حبشی زبان میں رحیم کے ہیں ۔
راوی: ابراہیم بن موسیٰ ہشام معمر ایوب عکرمہ ابن عباس ما
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَأَی الصُّوَرَ فِي الْبَيْتِ لَمْ يَدْخُلْ حَتَّی أَمَرَ بِهَا فَمُحِيَتْ وَرَأَی إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ عَلَيْهِمَا السَّلَام بِأَيْدِيهِمَا الْأَزْلَامُ فَقَالَ قَاتَلَهُمْ اللَّهُ وَاللَّهِ إِنْ اسْتَقْسَمَا بِالْأَزْلَامِ قَطُّ
ابراہیم بن موسیٰ ہشام معمر ایوب عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ میں تصویریں دیکھیں تو داخل نہ ہوئے حتیٰ کہ انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ہٹادیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابراہیم و اسماعیل کی تصویروں کو دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں فال کے تیر تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ قریش پر لعنت کرے واللہ دونوں بزرگوں نے کبھی کوئی تیر نہیں پھینکا تھا۔
Narrated Ibn Abbas:
When the Prophet saw pictures in the Ka'ba, he did not enter it till he ordered them to be erased. When he saw (the pictures of Abraham and Ishmael carrying the arrows of divination, he said, "May Allah curse them (i.e. the Quraish)! By Allah, neither Abraham nor Ishmael practiced divination by arrows."