راستے میں پیشاب کرنے سے ممانعت
راوی: حرملہ بن یحییٰ , عبداللہ بن وہب , نافع بن یزید , حیوة بن شریح , حمیری
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْحِمْيَرِيَّ حَدَّثَهُ قَالَ کَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَتَحَدَّثُ بِمَا لَمْ يَسْمَعْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَسْکُتُ عَمَّا سَمِعُوا فَبَلَغَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو مَا يَتَحَدَّثُ بِهِ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هَذَا وَأَوْشَکَ مُعَاذٌ أَنْ يَفْتِنَکُمْ فِي الْخَلَائِ فَبَلَغَ ذَلِکَ مُعَاذًا فَلَقِيَهُ فَقَالَ مُعَاذٌ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو إِنَّ التَّکْذِيبَ بِحَدِيثٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِفَاقٌ وَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَی مَنْ قَالَهُ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَ الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَالظِّلِّ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ
حرملہ بن یحییٰ، عبداللہ بن وہب، نافع بن یزید، حیوة بن شریح، حضرت حمیری فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ (اہتمام سے) ایسی احادیث بیان فرمایا کرتے تھے جو اور صحابہ نے نہ سنی ہوں اور جو احادیث اور صحابہ نے بھی سنی ہوں تو وہ (اس اہتمام) سے نہیں سناتے تھے۔ جب عبداللہ بن عمرو کو وہ احادیث معلوم ہوئیں تو فرمایا واللہ ! میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے نہ سنا اور بعید نہیں کہ معاذ تمہیں قضاء حاجت کے بارے میں آزمائش میں ڈال دیں (اور مشقت میں مبتلا کر دیں) حضرت معاذ کو اس کی اطلاع ہوئی تو حضرت عبداللہ بن عمرو سے ملے اور کہا اے عبد اللہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی حدیث کو جھٹلانا نفاق ہے اور اس کا گناہ روایت کرنے والے کو ہی ہوتا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ لعنت کی تین باتوں سے بچو مسافروں کے اترنے کی جگہ پاخانہ کرنا، سائے اور راستے میں پاخانہ کرنا۔
Abu Sa’eed Al-Himyari narrated that Mu’dh bin Jabal used to narrate something that the Companions of the Messenger of Allah P.B.U.H had not heard, and he used to keep quiet about what they had heard. News of this report reached ‘Abdulláh bin ‘Amr, and he said: “By Allah, I never heard the Messenger of Allah P.B.U.H say this, and Mu’ddh will put you into difficulty with regard to relieving yourself.” News of that reached Mu’âdh, so he met with him (‘Abdullâh). Mu’âdh said: “0 ‘Abdullâh Denying a Hadith from the Messenger of Allah is hypocrisy, and its sin is upon the one who said it (if it is not true). I did indeed hear the Messenger of Allah say: ‘Beware of the three things which provoke curses: Relieving oneself in watering places, in places of shade and in the middle of the street.” (Da`if)