صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 633

آیت کریمہ کیا تم یعقوب کی وفات کے وقت موجود تھے۔ آخر آیت کا بیان۔

راوی: اسحق بن ابراہیم معتمر عبیداللہ سعید بن ابوسعید مقبری ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ سَمِعَ الْمُعْتَمِرَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَکْرَمُ النَّاسِ قَالَ أَکْرَمُهُمْ أَتْقَاهُمْ قَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُکَ قَالَ فَأَکْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُکَ قَالَ فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَخِيَارُکُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُکُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا

اسحاق بن ابراہیم معتمر عبیداللہ سعید بن ابوسعید مقبری حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا سب سے زیادہ معزز لوگ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اللہ سے سب سے زیادہ ڈرتا ہو لوگوں نے کہا ہم یہ نہیں پوچھ رہے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے زیادہ معزز یوسف نبی اللہ بن نبی اللہ بن نبی اللہ بن خلیل اللہ ہیں لوگوں نے کہا یہ بھی نہیں پوچھ رہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیا تم عرب کے خاندانوں کے متعلق پوچھ رہے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زمانہ جاہلیت میں جو لوگ اچھے تھے وہ اسلام میں بھی اچھے ہیں بشرطیکہ علم دین حاصل کریں۔

Narrated Abu Huraira:
Some people asked the Prophet: "Who is the most honorable amongst the people?" He replied, "The most honorable among them is the one who is the most Allah-fearing." They said, "O Allah's Prophet! We do not ask about this." He said, "Then the most honorable person is Joseph, Allah's Prophet, the son of Allah's Prophet, the son of Allah's Prophet, the son of Allah's Khalil." They said, "We do not ask about this." He said, "Then you want to ask me about the Arabs' descent?" They said, "Yes." He said, "Those who were best in the pre-lslamic period, are the best in Islam, if they comprehend (the religious knowledge)."

یہ حدیث شیئر کریں