صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 645

آیت کریمہ بیشک یوسف اور ان کے بھائیوں (کے قصہ) میں پوچھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں کا بیان

راوی: ربیع بن یحیی بصری زائدہ عبدالملک بن عمیر ابوبردہ بن موسیٰ اپنے والد

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ يَحْيَی الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ مَرِضَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ کَذَا فَقَالَ مِثْلَهُ فَقَالَتْ مِثْلَهُ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَإِنَّکُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ فَأَمَّ أَبُو بَکْرٍ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ رَجُلٌ رَقِيقٌ

ربیع بن یحیی بصری زائدہ عبدالملک بن عمیر ابوبردہ بن موسیٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابوبکر کو لوگوں کو نماز پڑھانے کے لئے کہو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا کہ ابوبکر تو ایسے (یعنی رقیق القلب) آدمی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی فرمایا تو عائشہ نے بھی وہی کہا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں سے کہو اور تم تو یوسف کی ہم نشین عورتوں کی طرح ہو سو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات ہی میں امامت کی حسین نے زائدہ سے رجل رقیق کے الفاظ روایت کئے ہیں۔

Narrated Abu Musa:
When the Prophet fell ill, he said, "Order Abu Bakr to lead the people in prayer." 'Aisha said, "Abu Bakr is a soft-hearted person. The Prophet gave the same order again and she again gave the same reply. He again said, "Order Abu Bakr (to lead the prayer)! You are (like) the female companions of Joseph." Consequently Abu Bakr led the people in prayer in the life-time of the Prophet

یہ حدیث شیئر کریں