سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 240

غسل جنابت کا طریقہ

راوی: یعقوب بن ابراہیم , عبدالرحمن , ابن مہدی , زئداہ بن قدامہ , صدقہ , جمیع بن عمیر

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ عَنْ صَدَقَةَ حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ أَحَدُ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي عَلَی عَائِشَةَ فَسَأَلَتْهَا إِحْدَاهُمَا کَيْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ عِنْدَ الْغُسْلِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَی رَأْسِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَنَحْنُ نُفِيضُ عَلَی رُئُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضُّفُرِ

یعقوب بن ابراہیم، عبدالرحمن، ابن مہدی، زئداہ بن قدامہ، صدقہ، حضرت جمیع بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس گیا ان میں سے ایک نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غسل کا کیا طریقہ تھا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جواب میں فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے وضو کرتے جیسا کہ نماز کے لئے کیا کرتے ہیں پھر اپنے سر پر تین بار پانی ڈالتے اور ہم (عورتیں) اپنی چوٹیوں کے سبب سر پر پانچ مرتبہ پانی ڈالتیں تھیں

یہ حدیث شیئر کریں