سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 245

غسل جنابت کا طریقہ

راوی: حسین بن عیسی , ابن ابی فدیک , ابن ابی ذئب , شعبہ

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عِيسَی الْخُرَاسَانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ يُفْرِغُ بِيَدِهِ الْيُمْنَی عَلَی يَدِهِ الْيُسْرَی سَبْعَ مِرَارٍ ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَهُ فَنَسِيَ مَرَّةً کَمْ أَفْرَغَ فَسَأَلَنِي کَمْ أَفْرَغْتُ فَقُلْتُ لَا أَدْرِي فَقَالَ لَا أُمَّ لَکَ وَمَا يَمْنَعُکَ أَنْ تَدْرِيَ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَی جِلْدِهِ الْمَائَ ثُمَّ يَقُولُ هَکَذَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَطَهَّرُ

حسین بن عیسی، ابن ابی فدیک، ابن ابی ذئب، حضرت شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب غسل جنابت کرتے تو داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر سات مرتبہ پانی ڈالتے پھر شرمگاہ کو دھو تے ایک مرتبہ وہ بھول گئے کہ کتنی مرتبہ پانی ڈالا ہے تو مجھ سے پوچھا کہ کتنی مرتبہ میں نے پانی ڈالا ہے میں نے کہا مجھے یاد نہیں تو انہوں نے کہا کہ تیری ماں نہ ہو تو نے کیوں نہ یاد رکھا؟ پھر وہ وضو کرتے جیسا کہ نماز کے لئے کرتے ہیں پھر اپنے تمام بدن پر پانی بہاتے پھر فرماتے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح پاکی حاصل کیا کرتے تھے

یہ حدیث شیئر کریں