غسل جنابت کے وقت عورت کے لئے چٹیا کھولنا ضروری نہیں ہے
راوی: نصر بن علی , عبداللہ بن داؤد , عمرو بن سوید , عائشہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کُنَّا نَغْتَسِلُ وَعَلَيْنَا الضِّمَادُ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحِلَّاتٌ وَمُحْرِمَاتٌ
نصر بن علی، عبداللہ بن داؤد، عمرو بن سوید، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم (ازواج) لیپ لگائے ہوئے غسل کرتے تھے اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے احرام اور غیر احرام دونوں حالتوں میں۔