سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 256

عورت اور مرد کے درمیان بہنے والے پانی (مزی منی کا بیان)

راوی: محمد بن رافع , یحیی بن آدم , شریک , قیس , بن وہب , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُوَائَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ عَائِشَةَ فِيمَا يَفِيضُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ مِنْ الْمَائِ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذُ کَفًّا مِنْ مَائٍ يَصُبُّ عَلَيَّ الْمَائَ ثُمَّ يَأْخُذُ کَفًّا مِنْ مَائٍ ثُمَّ يَصُبُّهُ عَلَيْهِ

محمد بن رافع، یحیی بن آدم، شریک، قیس، بن وہب، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اس پانی (مذی یا منی) کے متعلق روایت ہے جو مرد اور عورت کے درمیان کے بہتا ہے کہ رسول الہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک چلو پانی لے کر (کپڑے یا بدن پر لگی ہوئی) مذی یا منی پر ڈالتے اور پھر دوسرا چلو لے کر اس پر بہا دیتے (تا کہ اچھی طرح صاف ہو جائے)

یہ حدیث شیئر کریں