حائضہ عورت کے ساتھ کھانے پینے اور جماع کا بیان
راوی: مسدد , عبداللہ بن داؤد , مقدام بن شریح , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَتَعَرَّقُ الْعَظْمَ وَأَنَا حَائِضٌ فَأُعْطِيهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَمَهُ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي فِيهِ وَضَعْتُهُ وَأَشْرَبُ الشَّرَابَ فَأُنَاوِلُهُ فَيَضَعُ فَمَهُ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي کُنْتُ أَشْرَبُ مِنْهُ
مسدد، عبداللہ بن داؤد، مقدام بن شریح، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں ہڈی چوستی تھی اس حال میں کہ میں حائضہ ہوتی تھی پھر میں (وہ ہڈی) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اپنا منہ اسی جگہ رکھتے جہاں میں نے رکھا تھا اور میں پانی پی کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اپنا منہ اسی جگہ لگاتے جہاں میں نے لگایا تھا۔