فجر کی نماز میں قرات
راوی: ہناد , وکیع , مسعر , سفیان , زیاد بن علاقہ اپنے چچا قطبہ بن مالک
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْيَانَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عَلَاقَةَ عَنْ عَمِّهِ قُطْبَةَ بْنِ مَالِکٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ وَأَبِي بَرْزَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ قُطْبَةَ بْنِ مَالِکٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ فِي الصُّبْحِ بِالْوَاقِعَةِ وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ کَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ مِنْ سِتِّينَ آيَةً إِلَی مِائَةٍ وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ قَرَأَ إِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ وَرُوِي عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ کَتَبَ إِلَی أَبِي مُوسَی أَنْ اقْرَأْ فِي الصُّبْحِ بِطِوَالِ الْمُفَصَّلِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَعَلَی هَذَا الْعَمَلُ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَبِهِ قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَکِ وَالشَّافِعِيُّ
ہناد، وکیع، مسعر، سفیان، زیاد بن علاقہ اپنے چچا قطبہ بن مالک سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فجر کی نماز میں والنخل باسقات پڑھتے ہوئے سنا اس باب میں عمرو بن حریث جابر بن سمرہ عبداللہ بن سائب ابوبرزہ اور ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حدیث قطبہ بن مالک حسن صحیح ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فجر کی نماز میں سورت واقعہ کا پڑھنا بھی مروی ہے اور یہ بھی روایت کیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر میں سات سے لے کر سو تک آیتوں کی تلاوت فرمایا کرتے تھے یہ بھی مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (إِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ) 81۔ التکویر : 1) پڑھی حضرت عمر سے مروی ہے کہ انہوں نے ابوموسی کو لکھا کہ فجر میں طوال مفصل پڑھا کرو امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے اور سفیان ثوری ابن مبارک اور امام شافعی کا یہی قول ہے
Ziyad ibn Ilaqah reported from his uncle Qutbah ibn Malik that he said, “I heard Allah’s Messenger recite in the first raka’ah of fajr (50:10)