سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 260

حائضہ کا مسجد سے کوئی چیز اٹھانے کا بیان

راوی: مسدد بن مسرہد , ابومعاویہ , اعمش , ثابت بن عبید قاسم , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ إِنِّي حَائِضٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ حَيْضَتَکِ لَيْسَتْ فِي يَدِکِ

مسدد بن مسرہد، ابومعاویہ، اعمش، ثابت بن عبید قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ مسجد سے جا نماز اٹھا دو میں نے کہا کہ میں حائضہ ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حیض تمارے ہاتھ میں تو نہیں لگا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرے کا دروازہ مسجد میں کھلتا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ ہاتھ بڑھا کر مسجد سے جا نماز اٹھا دو اس حدیث سے حائضہ کے لئے مسجد کے اندر داخلہ کا جواز نہیں ملتا۔

یہ حدیث شیئر کریں