سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 261

حائضہ عورتیں پاکی کے بعد نمازوں کی قضاء نہیں کرے گی

راوی: موسی بن اسمعیل , وہیب , ایوب , ابوقلابہ , معاذ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ لَقَدْ کُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا نَقْضِي وَلَا نُؤْمَرُ بِالْقَضَائِ

موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، ابوقلابہ، حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ کیا حائضہ (حالت حیض میں فوت شدہ) نمازوں کی قضاء کرے گی؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس سے پوچھا کہ تو حروریہ فرقہ سے تعلق رکھتی ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجود گی میں (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات میں) حیض آتا تھا لیکن ہم نمازوں کی قضاء نہیں کرتی تھیں اور نہ ہمیں ان کی قضاء کا حکم ہوتا تھا

یہ حدیث شیئر کریں