سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 263

حالت حیض میں جماع کرنے پر کفارہ لازم آتا ہے

راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , حکم , عبدالحمید بن عبدالرحمن , مقسم , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي الْحَکَمُ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ قَالَ أَبُو دَاوُد هَکَذَا الرِّوَايَةُ الصَّحِيحَةُ قَالَ دِينَارٌ أَوْ نِصْفُ دِينَارٍ وَرُبَّمَا لَمْ يَرْفَعْهُ شُعْبَةُ

مسدد، یحیی، شعبہ، حکم، عبدالحمید بن عبدالرحمن، مقسم، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی حالت حیض میں اپنی بیوی سے جماع کر بیٹھے تو ایک دینار یا آدھا دینار صدقہ کرے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ روایات صحیحہ میں اسی طرح ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (وہ صدقہ کرے) ایک دینار یا آدھا دینار ( ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ) شعبہ نے اس حدیث کو (کبھی مرفوعاً ذکر کیا اور) کبھی مرفوعاً ذکر نہیں کیا۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Prophet (peace_be_upon_him) said about a person who had intercourse with his wife while she was menstruating: He must give one dinar or half a dinar in alms.

یہ حدیث شیئر کریں