وہ مسجد جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہو
راوی: قتیبہ , حاتم بن اسماعیل , انیس بن ابویحیی , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ أُنَيْسِ بْنِ أَبِي يَحْيَی عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ امْتَرَی رَجُلٌ مِنْ بَنِي خُدْرَةَ وَرَجُلٌ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی فَقَالَ الْخُدْرِيُّ هُوَ مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ الْآخَرُ هُوَ مَسْجِدُ قُبَائٍ فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِکَ فَقَالَ هُوَ هَذَا يَعْنِي مَسْجِدَهُ وَفِي ذَلِکَ خَيْرٌ کَثِيرٌ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَی الْأَسْلَمِيِّ فَقَالَ لَمْ يَکُنْ بِهِ بَأْسٌ وَأَخُوهُ أُنَيْسُ بْنُ أَبِي يَحْيَی أَثْبَتُ مِنْهُ
قتیبہ، حاتم بن اسماعیل، انیس بن ابویحیی، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بنی خدرہ اور بنی عمرو بن عوف کے دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہوگیا جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے خدری نے کہا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد ہے اور دوسرے نے کہ وہ مسجد قبا ہے پھر وہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ یہی(مسجد نبوی) ہے اور اس میں بہت سے بھلائیاں ہیں امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے امام ترمذی فرماتے ہیں ابوبکر علی بن عبداللہ کا قول نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے یحیی بن سعید سے محمد بن ابی یحیی اسلمی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا ان میں کوئی حرج نہیں اور ان کے بھائی انیس بن ابی یحیی ان سے اثبت ہیں
Sayyidina Abu Sa’eed Khudri reported that two men of Banu Khudrah and Banu Amr ibn Awf had an altercation on which mosque was built on taqwa. The man from Bana Khudrah said that the Prophet’s mosque was built on taqwa, but the other said that it was the mosque at Quba. Buth brought their alteraction to Allah’s Messenger (SAW). He said, “It is this!” meaning, his own mosque, “and there is much good in it".