مستحاضہ عورت کا بیان اور اس بات کا بیان کہ مستحاضہ عورت اپنے ایام حیض کے بقدر نماز چھوڑ دے
راوی: یعقوب بن ابراہیم , عبدالرحمن بن مہدی , صخربن جویریہ , نافع
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ بِإِسْنَادِ اللَّيْثِ وَبِمَعْنَاهُ قَالَ فَلْتَتْرُکْ الصَّلَاةَ قَدْرَ ذَلِکَ ثُمَّ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ ثُمَّ تُصَلِّي
یعقوب بن ابراہیم، عبدالرحمن بن مہدی، صخربن جویریہ، حضرت نافع نے سنداً و معناً حدیث لیث کی طرح ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ایام حیض کے بقدر نماز چھوڑ دے پھر جب نماز کے دن آجائیں تو غسل کرے اور ایک کپڑے کا لنگوٹ باندھ کر نماز پڑھے۔