مستحاضہ عورت کا بیان اور اس بات کا بیان کہ مستحاضہ عورت اپنے ایام حیض کے بقدر نماز چھوڑ دے
راوی: موسی بن اسمعیل , وہیب , ایوب , سلیمان بن یسار , ام سلمہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ فِيهِ تَدَعُ الصَّلَاةَ وَتَغْتَسِلُ فِيمَا سِوَی ذَلِکَ وَتَسْتَثْفِرُ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي قَالَ أَبُو دَاوُد سَمَّی الْمَرْأَةَ الَّتِي کَانَتْ اسْتُحِيضَتْ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، سلیمان بن یسار، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یہی واقعہ مروی ہے اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ نماز چھوڑ دے اور اس کے ماسوا میں (ایام طہر میں) غسل کرے اور کپڑے کا لنگوٹ باندھ کر نماز پڑھے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ حماد بن زید نے ایوب کے واسطہ سے اس حدیث میں اس مستحاضہ عورت کا نام فاطمہ بنت ابی حبیش بتایا ہے