جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 313

کونسی مسجد افضل ہے

راوی: ابن ابوعمر , سفیان بن عیینہ , عبدالملک بن عمیر , فزعہ , ابوسعیدخدری

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ قَزَعَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَی ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِي هَذَا وَمَسْجِدِ الْأَقْصَی قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابن ابوعمر، سفیان بن عیینہ، عبدالملک بن عمیر، فزعہ، ابوسعیدخدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین مسجدوں کے علاوہ کسی اور مسجد کے لئے سفر نہ کیا جائے مسجد حرام، میری مسجد اور مسجد اقصی امام ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے

Sayyidina Abu Sa’eed Khudri (RA) narrated that Allah’s Messenger (SAW) said, “Journeys may not be made (for visit) to any mosque but three: Masjid Haram (Bayt Allah), my mosque (Masjid Nabawi) and Masjid Aqsa.

یہ حدیث شیئر کریں