چٹائی پر نماز پڑھنے کے بارے میں
راوی: قتیبہ , ابوالاحوص , سماک بن حرب , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَی الْخُمْرَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَأُمِّ سُلَيْمٍ وَعَائِشَةَ وَمَيْمُونَةَ وَأُمِّ کُلْثُومٍ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الْأَسَدِ وَلَمْ تَسْمَعْ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَبِهِ يَقُولُ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَدْ ثَبَتَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةُ عَلَی الْخُمْرَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَالْخُمْرَةُ هُوَ حَصِيرٌ قَصِيرٌ
قتیبہ، ابوالاحوص، سماک بن حرب، عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے تھے چٹائی پر اس باب میں ام حبیبہ ابن عمر ابن سلیم عائشہ میمونہ ام کلثوم بنت ابوسلمہ بن عبدالاسد سے بھی روایت ہے اور بنت ابوسلمہ کا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سماع نہیں امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حدیث ابن عباس حسن صحیح ہے اور یہی قول ہے بعض اہل علم کا امام احمد اور اسحاق کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چٹائی پر نماز پڑھنا ثابت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں خمرہ چھوٹی چٹائی کو کہتے ہیں
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that Allah’s Messenger used to offer salah on a mat.