مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جنایات کی جن صورتوں میں تاوان واجب نہیں ہوتا ان کا بیان ۔ حدیث 683

انگلیوں کے درمیان تسمہ چیرنے کی ممانعت

راوی:

وعن الحسن
عن سمرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى أن يقد السير بين أصبعين . رواه أبو داود

اور حضرت حسن حضرت سمرۃ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ تسمہ کو دونوں انگلیوں کے درمیان چیرا جائے ۔" ( ابوداؤد)

تشریح :
اس ممانعت کا سبب یہ ہے کہ اس طرح تسمہ چیرنے سے انگلیاں زخمی نہ ہو جائیں ۔ یہ حدیث اور اس سے پہلی حدیث دونوں میں مذکور ممانعت تنزیہی ہے اور ازراہ شفقت وہمدردی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں