مشرق اور مغرب کے درمیان قبلہ ہے
راوی: حسن بن بکر مروزی , معلی بن منصور , عبداللہ بن جعفر مخرمی , عثمان بن محمد اخنسی , سعید مقبری , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بَکْرٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَخْرَمِيُّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيِّ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَإِنَّمَا قِيلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَخْرَمِيُّ لِأَنَّهُ مِنْ وَلَدِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ مِنْهُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَابْنُ عَبَّاسٍ و قَالَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا جَعَلْتَ الْمَغْرِبَ عَنْ يَمِينِکَ وَالْمَشْرِقَ عَنْ يَسَارِکَ فَمَا بَيْنَهُمَا قِبْلَةٌ إِذَا اسْتَقْبَلْتَ الْقِبْلَةَ و قَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ هَذَا لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ وَاخْتَارَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ التَّيَاسُرَ لِأَهْلِ مَرْوٍ
حسن بن بکر مروزی، معلی بن منصور، عبداللہ بن جعفر مخرمی، عثمان بن محمد اخنسی، سعید مقبری، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے عبداللہ بن جعفر کو مخرمی اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ مسور بن مخرمہ کی اولاد سے ہیں امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے اور کئی صحابہ سے اسی طرح مروی ہے کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے ان میں سے عمر بن خطاب علی بن ابوطالب اور ابن عباس بھی ہیں حضرت ابن عمر فرماتے ہیں اگر مغرب تمہارے دائیں ہاتھ اور مشرق بائیں ہاتھ کی طرف ہو تو اگر تم قبلہ کی طرف منہ کرو تو درمیان میں قبلہ ہے ابن مبارک کہتے ہیں مشرق اور مغرب کے درمیان قبلے کا حکم اہل مشرق کے لئے ان کے نزدیک اہل مرو کو بائیں طرف جھکنا چاہے۔
Hasan ibn Bakr Marwazi reported from Mu’la ibn Mansur from Abdullah ibn Jafar Makhram iwho from Uthman ibn Muhammad Akhnasi who from Sa’eed Maqburi who from Abu Hurayrah (RA) that the Prophet said, “The qiblah is between the east and the west.”
——————————————————————————–