صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 652

فرمان الٰہی اور ہم نے نجات دی ایوب کو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا اے پروردگار مجھے تکلیف پہنچ رہی ہے اور تو بڑا ارحم الراحمین ہے۔ کا بیان ارکض کے معنی ہیں تو مار یرکضون کے معنی ہیں دوڑتے ہیں ۔

راوی: عبداللہ بن محمد جعفی عبدالرزاق معمر ہمام ابوہریرہ

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا خَرَّ عَلَيْهِ رِجْلُ جَرَادٍ مِنْ ذَهَبٍ فَجَعَلَ يَحْثِي فِي ثَوْبِهِ فَنَادَاهُ رَبُّهُ يَا أَيُّوبُ أَلَمْ أَکُنْ أَغْنَيْتُکَ عَمَّا تَرَی قَالَ بَلَی يَا رَبِّ وَلَکِنْ لَا غِنَی لِي عَنْ بَرَکَتِکَ

عبداللہ بن محمد جعفی عبدالرزاق معمر ہمام حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک روز اس کیفیت سے کہ ایوب برہنہ غسل کر رہے تھے کہ ان کے اوپر بہت سی سونے کی ٹڈیاں گریں پس وہ بٹور بٹور کر اپنے کپڑے میں رکھنے لگے تو ان کے پروردگار نے آواز دے کر کہا اے ایوب تم دیکھ رہے ہو کیا میں نے تمہیں اس سے بے نیاز نہیں کر دیا انہوں نے عرض کیا بیشک اے پروردگار! مگر مجھے تیری برکت سے بے نیازی نہیں ہو سکتی۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "While Job was naked, taking a bath, a swarm of gold locusts fell on him and he started collecting them in his garment. His Lord called him, 'O Job! Have I not made you rich enough to need what you see? He said, 'Yes, O Lord! But I cannot dispense with your Blessing."'

یہ حدیث شیئر کریں