برتن ڈھانکنا
راوی: عصمہ بن فضل و یحییٰ بن حکیم , حرمی بن عمارة بن ابی حفصہ , حریش بن خریت , ابن ابی ملیکہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ وَيَحْيَی بْنُ حَکِيمٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ حَدَّثَنَا حَرِيشُ بْنُ الْخِرِّيتِ أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَضَعُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ آنِيَةٍ مِنْ اللَّيْلِ مُخَمَّرَةً إِنَائً لِطَهُورِهِ وَإِنَائً لِسِوَاکِهِ وَإِنَائً لِشَرَابِهِ
عصمہ بن فضل و یحییٰ بن حکیم، حرمی بن عمارة بن ابی حفصہ، حریش بن خریت، ابن ابی ملیکہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں میں رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تین برتن ڈھانپ کر رکھ دیا کرتی تھی۔ ایک برتن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کے لیے، ایک برتن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسواک کے لئے اور ایک (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے) پینے کے لیے۔
It was narrated that' Aishah said: "I used to cover three vessels for the Messenger of Allah at night: A vessel (of water) for his ablution, a vessel for his tooth stick and a vessel for his drink."