مثلہ کی ممانعت
راوی:
عن عمران بن حصين قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يحثنا على الصدقة وينهانا عن المثلة . رواه أبو داود
( جيد )
ورواه النسائي عن أنس
حضرت عمران ابن حصین کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ دینے پر ہمیں رغبت دلاتے تھے اور مثلہ سے منع فرماتے تھے (ابو داؤد ،) نسائی نے اس روایت کو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا ہے ۔"
تشریح :
جسم کے کسی عضو جیسے ناک ، کان ، ستر یا کسی اور حصہ جسم کے کاٹ ڈالنے کو مثلہ سے منع فرمانا بعض حضرات کے نزدیک تو بطور تحریم ہے یعنی یہ مکروہ تحریمی ہے اور بعض حضرات کہتے ہیں کہ بطور تنزیہی ہے یعنی یہ مکروہ تنزیہی ہے لیکن زیادہ صحیح قول تحریم ہی کا ہے جہاں تک اس سے پہلی حدیث میں مذکورہ واقعہ کا تعلق ہے تو یہ بات وہاں بھی بتائی جا چکی ہے کہ آپ کی طرف سے ان مفسدوں کے اعضاء جسم کا کاٹا جانا قصاص کے طور پر تھا ۔