فرمان خداوندی وہ اپنے بتوں کے پاس جمع بیٹھے تھے کا بیان متبر یعنی نقصان (رسیدہ) والیتبر وا یعنی وہ ہلاک کر دیں گے ماعلوا یعنی وہ چیز جس پر ان کا قبضہ ہو جائے گا۔
راوی: یحیی بن بکیر لیث یونس ابن شہاب ابوسلمہ بن عبدالرحمن
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجْنِي الْکَبَاثَ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَيْکُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْهُ فَإِنَّهُ أَطْيَبُهُ قَالُوا أَکُنْتَ تَرْعَی الْغَنَمَ قَالَ وَهَلْ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ رَعَاهَا
یحیی بن بکیر لیث یونس ابن شہاب ابوسلمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ پیلو کے پھل چن رہے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے کہ ان میں سے سیاہ پھل لو کیونکہ وہ عمدہ ہوتے ہیں تو صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریاں چرائی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی نے ہی بکریاں چرائی ہیں۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah:
We were with Allah's Apostle picking the fruits of the 'Arak trees, and Allah's Apostle said, "Pick the black fruit, for it is the best." The companions asked, "Were you a shepherd?" He replied, "There was no prophet who was not a shepherd."