سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 394

جب آدمی نیند سے بیدار ہو تو اسے معلوم نہیں ہوتا کہ رات کو ہاتھ کہاں لگا۔

راوی: حرملہ بن یحییٰ , عبداللہ بن وہب , ابن لہیعہ و جابر بن اسماعیل , عقیل , ابن شہاب , سالم

حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ وَجَابِرُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلَا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ حَتَّی يَغْسِلَهَا

حرملہ بن یحییٰ، عبداللہ بن وہب، ابن لہیعہ و جابر بن اسماعیل، عقیل، ابن شہاب، حضرت سالم اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم نیند سے بیدار ہو جاؤ تو ہاتھ دھوئے بغیر کسی برتن میں نہ ڈالا کرو۔ (یعنی اتنی سستی یا لاپرواہی نہ برتو، اسی برتن سے پانی نکال کر ہاتھ دھو لو) ۔

It was narrated from Salim from his father that the Messenger of Allah said: "When anyone of you wakes up from sleep, he should not put his hand into the vessel until he has washed it."

یہ حدیث شیئر کریں