صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 693

مندرجہ ذیل آیت کریمہ کا بیان اور کتاب میں مریم کا ذکر کیجئے جب وہ اپنے گھر والوں سے مشرقی مکان میں جدا ہو گئیں جب فرشتوں نے کہا اے مریم اللہ تعالیٰ تمہیں ایک بات کی خوشخبری دیتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ نے آدم اور نوح اور آل ابراہیم و آل عمران کو تمام جہانوں پر گزیدہ کیا بغیر حساب تک ابن عباس نے فرمایا کہ آل عمران سے آل ابراہیم آل عمران آل یاسین اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مومنین مراد ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمام لوگوں میں ابراہیم کے سب سے زیادہ قریب ان کے متبعین ہیں اور وہ مسلمان ہیں کہا جاتا ہے کہ آل یعقوب سے اہل یعقوب مراد ہیں جب آل کی تصغیر کر کے اصل کی طرف لے جائیں تواہیل کہیں گے۔

راوی: ابوالیمان شعیب زہری سعید بن مسیب ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ بَنِي آدَمَ مَوْلُودٌ إِلَّا يَمَسُّهُ الشَّيْطَانُ حِينَ يُولَدُ فَيَسْتَهِلُّ صَارِخًا مِنْ مَسِّ الشَّيْطَانِ غَيْرَ مَرْيَمَ وَابْنِهَا ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِکَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

ابوالیمان شعیب زہری سعید بن مسیب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بنی آدم میں جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو شیطان اسے چھوتا ہے پس وہ چیخ کر آواز بلند کرتا ہے شیطان کے چھونے کی وجہ سے مگر مریم اور ان کے لڑکے (پر شیطان کا یہ اثر نہیں ہو سکا) پھر ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں (کہ اس کی وجہ مریم کی والدہ کی یہ دعا ہے) کہ میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔

Narrated Said bin Al-Musaiyab:
Abu Huraira said, "I heard Allah's Apostle saying, 'There is none born among the off-spring of Adam, but Satan touches it. A child therefore, cries loudly at the time of birth because of the touch of Satan, except Mary and her child." Then Abu Huraira recited: "And I seek refuge with You for her and for her offspring from the outcast Satan" (3.36)

یہ حدیث شیئر کریں