مستحاضہ کو ہر نماز کے لئے غسل کرنے کا بیان
راوی: محمد بن اسحق , ابن ابی ذئب , ابن شہاب , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ الْمُسَيَّبِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَغْتَسِلَ فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ لِکُلِّ صَلَاةٍ وَکَذَلِکَ رَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ أَيْضًا قَالَ فِيهِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ لِکُلِّ صَلَاةٍ
محمد بن اسحاق ، ابن ابی ذئب، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ ام حبیبہ کو سات سال تک استحاضہ کی شکایت رہی۔ آپ نے ان کو غسل کا حکم فرمایا۔ پس وہ نماز کے لئے غسل کرتی تھیں اسی طرح اوزاعی نے بھی روایت کیا ہے اس میں یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا وہ (یعنی ام حبیبہ) ہر نماز کے لئے غسل کرتی تھیں۔