رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھنا۔
راوی:
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَقَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ قَالَ نَعَمْ فَقِيلَ لَهُ أَوَ قُلْتَ لَهُ قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَ الرُّكُوعِ قَالَ بَعْدَ الرُّكُوعِ يَسِيرًا قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ بِهِ وَآخُذُ بِهِ وَلَا أَرَى أَنْ آخُذَ بِهِ إِلَّا فِي الْحَرْبِ
امام محمد بیان کرتے ہیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سوال کیا گیا کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے تھے انہوں نے جواب دیا جی ہاں۔ ان سے یہ کہا گیا کہ آپ رکوع سے پہلے پڑھتے تھے یا بعد میں پڑھتے تھے انہوں نے جواب دیا رکوع کے بعد پڑھتے تھے۔ امام دارمی فرماتے ہیں میں بھی اس کے مطابق فتوی دیتا ہوں اور اس حدیث پر عمل کرتا ہوں میرے نزدیک جنگ کے دوران اس پر عمل کرنا چاہیے۔