نصاب سرقہ کے بارے میں امام شافعی کی مستدل حدیث
راوی:
عن عائشة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لا تقطع يد السارق إلا بربع دينار فصاعدا "
حضرت عائشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " چور کا ہاتھ اسی صورت میں کاٹا جائے جب کہ اس نے چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ کی مالیت کی چوری کی ہو ۔" (بخاری ومسلم)
تشریح :
یہ حدیث حضرت امام شافعی کے اس مسلک کی دلیل ہے کہ چوتھائی دینار سے کم مالیت کی چوری پر ہاتھ نہ کاٹا جائے گویا ان کے نزدیک نصاب سرقہ کی کم سے کم مقدار چوتھائی دینار ہے ملا علی قاری نے اپنی کتاب میں اس حدیث کے تحت بڑی تفصیلی بحث کی ہے اور اس مسئلہ میں علماء کے جو اختلافی اقوال ہیں ان کو نقل کر کے حنیفہ کے مسلک کو بڑی مضبوط دلیلوں سے ثابت کیا ہے ۔