سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 378

لڑکے کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کرنا چاہئیے؟

راوی: عبداللہ بن عمرو بن ابی حجاج , عبدالوارث , یونس , حسن

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّهِ أَنَّهَا أَبْصَرَتْ أُمَّ سَلَمَةَ تَصُبُّ الْمَائَ عَلَی بَوْلِ الْغُلَامِ مَا لَمْ يَطْعَمْ فَإِذَا طَعِمَ غَسَلَتْهُ وَکَانَتْ تَغْسِلُ بَوْلَ الْجَارِيَةِ

عبداللہ بن عمرو بن ابی حجاج، عبدالوارث، یونس، حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو دیکھا کہ لڑکا جب تک کھانا کھانے کے قابل نہ ہوتا تو وہ اس کے پیشاب پر پانی چھڑک دیا کرتی تھیں اور جب کھانا کھانے لگتا تو اس کو دھوتیں اور لڑکی کے پیشاب کو ہمیشہ دھویا کرتیں۔

Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin:
Al-Hasan reported on the authority of his mother that she was Umm Salamah pouring water on the urine of the male child until the age when he did not eat food. When he began to eat food, she would wash (his urine). And she would wash the urine of the female child.

یہ حدیث شیئر کریں