مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ شراب کی حقیقت اور شراب پینے والے کے بارے میں وعید کا بیان ۔ حدیث 791

نشہ آور چیز کی قلیل مقدار بھی حرام ہے

راوی:

وعن جابر أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " ما أسكر كثيره فقليله حرام " . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه

اور حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو چیز نشہ لاتی ہو اس کی قلیل ترین مقدار بھی حرام ہے ۔"
(ترمذی ، ابوداؤد، ابن ماجہ ،)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ اگر مثلًا شراب کی کوئی ایسی قسم ہے جس کی زیادہ مقدار نشہ لاتی ہے ، کم مقدار نشہ نہیں لاتی تو یہ نہیں ہے کہ اس کو کم مقدار میں پینا جائز ہوگا بلکہ اس کی کم مقدار بھی حرام ہوگی کیونکہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ پہلے جس چیز کی کم مقدار کو اختیار کرتا ہے وہی کم مقدار اس کو زیادہ مقدار تک پہنچا دیتی ہے لہٰذا اس کم مقدار سے بھی اجتناب کرنا ضروری ہوگا ۔

یہ حدیث شیئر کریں