مسکر چیز کا ایک چلو بھی حرام ہے
راوی:
وعن عائشة عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " ما أسكر منه الفرق فملء الكف منه حرام " . رواه أحمد والترمذي وأبو داود
اور حضرت عائشہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس چیز (مثلًا ًشراب ) کا ایک " فرق " (یعنی آٹھ سیر کی مقدار ) نشہ لائے اس کا ایک بھرا ہوا چلو بھی حرام ہے ۔" (احمد ، ترمذی، ابوداؤد ،)
تشریح :
اس حدیث کا بھی یہی مطلب ہے کہ جس نشہ آور چیز کی زیادہ مقدار حرام ہے ۔ اس کی قلیل ترین مقدار بھی حرام ہے ۔