شراب کن چیزوں سے بنتی ہے ،
راوی:
وعن النعمان بن بشير قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن من الحنطة خمرا ومن الشعير خمرا ومن التمر خمرا ومن الزبيب خمرا ومن العسل خمرا " . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه وقال الترمذي : هذا حديث غريب
اور حضرت نعمان ابن بشیر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " گیہوں کی بھی شراب ہوتی ہے ، جو کی بھی شراب ہوتی ہے ، کھجور کی بھی شراب ہوتی ہے ، انگور کی بھی شراب ہوتی ہے اور شہد کی بھی شراب ہوتی ہے ۔ (ترمذی ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، ) ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔"
تشریح :
علماء نے لکھا ہے کہ یہاں حصر مراد نہیں ہے کہ بس انہیں چیزوں سے شراب بنتی ہے ، بلکہ ان چیزوں کو خاص طور پر اس لئے ذکر کیا گیا ہے کہ عام طور پر شراب انہی چیزوں سے بنتی ہے ۔ اس ارشاد میں اس بات کی دلیل ہے کہ خمر صرف انگوری شراب کو نہیں کہتے جب کہ ابن مالک کہتے ہیں کہ یہاں انگوری شراب کی علاوہ دوسری چیزوں کی شراب کو بھی خمر مجازاً کہا گیا ہے اور اس میں مناسبت یہ ہے کہ ان چیزوں کی شراب (یا نشہ آور نبیذ) بھی انسان کی عقل کو زائل کر دیتی ہے ۔