مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ شراب کی حقیقت اور شراب پینے والے کے بارے میں وعید کا بیان ۔ حدیث 797

شراب اور جوئے کی ممانعت

راوی:

وعن عبد الله بن عمرو : أن النبي صلى الله عليه و سلم نهى عن الخمر والميسر والكوبة والغبيراء وقال : " كل مسكر حرام " . رواه أبو داود

اور حضرت عبداللہ بن عمر روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پینے اور جوا کھیلنے سے منع فرمایا اور کو بہ اور غبیرا سے منع کیا ہے نیز فرمایا کہ " جو چیز بھی نشہ لائے وہ حرام ہے ۔" (ابو داؤد)

تشریح :
قاموس میں لکھا ہے کہ " کو بہ " نرد (ایک کھیل ) اور شطرنج کو کہتے ہیں ، اسی طرح طبل یعنی نقارے سے اور برط کو بھی " کو بہ " کہتے ہیں چونکہ یہ ساری ہی چیزیں ممنوع ہیں اس لئے یہاں کو بہ سے جو بھی چیز مراد لی جائے صحیح ہے ۔ " غبیرا " ایک قسم کی شراب کا نام ہے جو چنے سے بنتی تھی اور عام طور پر حبشی بنایا کرتے تھے ۔

یہ حدیث شیئر کریں