جمعہ کے دن مسجد جلدی جانے کے فضائل
راوی: ربیع بن سلیمان , شعیب بن لیث , لیث , ابن عجلان , سمی , ابوصالح , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَقْعُدُ الْمَلَائِکَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَی أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ يَکْتُبُونَ النَّاسَ عَلَی مَنَازِلِهِمْ فَالنَّاسُ فِيهِ کَرَجُلٍ قَدَّمَ بَدَنَةً وَکَرَجُلٍ قَدَّمَ بَقَرَةً وَکَرَجُلٍ قَدَّمَ شَاةً وَکَرَجُلٍ قَدَّمَ دَجَاجَةً وَکَرَجُلٍ قَدَّمَ عُصْفُورًا وَکَرَجُلٍ قَدَّمَ بَيْضَةً
ربیع بن سلیمان، شعیب بن لیث، لیث، ابن عجلا ن، سمی، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا فرشتے جمعہ کے دن مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور وہ حضرات لوگوں کو ان کے درجات کے مطابق (یعنی ترتیب سے) تحریر کرتے ہیں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جیسے کسی نے ایک اونٹ قربانی کرنے کے واسطے بھیجا اور بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جیسے کسی نے ایک مرغی قربان کرنے کیلئے بھیجی اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ جیسے کسی نے ایک چڑیا قربان کرنے کے واسطے بھیجی اور بعض ایسے ہوتے ہیں جیسے کسی نے ایک انڈا صدقہ کرنے کیلئے بھیجا ہو۔
It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Friday is twelve hours in which there is no Muslim slave who asks Allah for something but He will give it to him, so seek it in the last hour after ‘Asr.” (Sahih)