جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 435

رات کو قرآن پڑھنا

راوی: قتیبہ , لیث بن معاویہ بن صالح , عبداللہ بن ابوقیس ، میں نے عائشہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ کَيْفَ کَانَتْ قِرَائَةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ أَکَانَ يُسِرُّ بِالْقِرَائَةِ أَمْ يَجْهَرُ فَقَالَتْ کُلُّ ذَلِکَ قَدْ کَانَ يَفْعَلُ رُبَّمَا أَسَرَّ بِالْقِرَائَةِ وَرُبَّمَا جَهَرَ فَقُلْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

قتیبہ، لیث بن معاویہ بن صالح، عبداللہ بن ابوقیس سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کو قرأت کیسی تھی انہوں نے فرمایا آپ ہر طرح قرأت کرتے کبھی دھیمی اور کبھی بلند آواز سے حضرت عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا الْحَمْدُ لِلَّهِ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے دین کے کام میں وسعت رکھی امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں حدیث ابوقتادہ غریب ہے اسے یحیی بن اسحاق نے حماد بن سلمہ سے روایت کیا ہے جبکہ اکثر حضرات نے اس حدیث کو ثابت سے اور انہوں نے عبداللہ بن رباح سے مرسلاً روایت کیا ہے

Sayyidah Aishah reported that the Prophet stood one whole night with (reciting) a (single) verse of the Qur’an.

یہ حدیث شیئر کریں