آگ پر پکی ہوئی چیز کھا کر وضو نہ کرنے کا جواز ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوالاحوص , سماک بن حرب , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَکَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَتِفًا ثُمَّ مَسَحَ يَدَيْهِ بِمِسْحٍ کَانَ تَحْتَهُ ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ فَصَلَّی
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوالاحوص، سماک بن حرب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شانہ کا گوشت تناول فرمایا پھر جو کپڑا آپ کے نیچے تھا اس سے ہاتھ پونچھ کر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas said: "The Messenger of Allah ate a shoulder then he wiped his hands on a Mish that was underneath him, then he got up for prayer, and performed the prayer.