نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کنیت کا بیان
راوی: حفص شعبہ حمید انس
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السُّوقِ فَقَالَ رَجُلٌ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَالْتَفَتَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَکْتَنُوا بِکُنْيَتِي
حفص شعبہ حمید حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بازار میں تھے کہ ایک شخص نے کہا! اے ابوالقاسم! پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف چہرہ انوار پھیرا تو معلوم ہوا کہ وہ کسی اور کو پکارتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرا نام تو رکھ لو لیکن میری کنیت نہ رکھو۔
Narrated Anas:
While the Prophet was in the market, a man called (somebody), "O Abu-l-Qasim!' The Prophet turned to him and said "Name yourselves after me but do not call yourselves by my Kuniya."